چیئرمین پی سی بی کا قومی خواتین ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا قومی خواتین ٹیم کیلئے انعام کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے بعد سدرہ امین سمیت قومی خواتین ٹیم کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے  جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

قومی خواتین ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف مسلسل دو میچوں میں بالترتیب 121 اور 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

دنیا کے معتبر ترین امپائر ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ویمن کرکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 30 ستمبر کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان میچ سے ہو گا ، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ  پانچ اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top