چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے پارک انکلیو فیز ون، ٹو اور تھری کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرانہیں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، چیئرمین سی ڈی اے نے پارک انکلیو ون کے داخلی گیٹ کی اپ لفٹنگ اور نئے داخلی راستے تعمیرکرنے کی ہدایت جاری کی۔
لاہور میں دو روزہ چائنیز فلم فیسٹیول کا آغاز
انہوں نے پارک انکلیو ون اورٹو میں پارکس کی اپ گریڈیشن، جدید تفریحی سہولیات کی فراہمی اوردیدہ زیب لینڈسکیپنگ کے احکامات دیے، ماحول دوست شجرکاری کو ترجیح دینے اور بچوں ورہائشیوں کیلئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر کی بھی ہدایت کی گئی۔
ترقی یافتہ پلاٹس پر سائن بورڈز لگا کر پلاٹ نمبرزواضح کرنے، بارشوں سے بچاؤ کے لیے سڑکوں کے اطراف نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کرنے اور پارک انکلیو سے غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات فوری مسمار کرنے کا حکم دیا گیا۔
چیئرمین نے جدید ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب اوررہائشیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو باقاعدہ میٹنگز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔