چکوال میں سیلاب سے شدید تباہی، سیاست سے بالاترہوکرخدمت کررہا ہوں، گورنر پنجاب

چکوال میں سیلاب سے شدید تباہی، سیاست سے بالاترہوکرخدمت کررہا ہوں، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ چکوال اور جہلم میں سیلاب سے شدید نقصان ہوا، کئی گھروں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور لوگ بے گھر ہو گئے۔

ہم نیوز کے پروگرام “خبر اور تجزیہ” میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورکوشش کی کہ عوام کے مسائل سنے جائیں۔

حکومت نے بلوچستان سے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ رد نہیں کیا، لیاقت بلوچ

سیاست سے ہٹ کرعوام کی خدمت کررہا ہوں اگراپنی مرضی سے گورنری کرنا چاہوں تو سیرسپاٹا کرکے وقت گزار سکتا ہوں لیکن میں عوام کے درمیان رہنا چاہتا ہوں، کچھ علاقوں کو آفت زدہ قراردینے کیلئے خط لکھا یہ سفارشات تھیں، کوئی ایگزیکٹو آرڈرنہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازمیری بہن جیسی ہیں، ان کی بھی اپنی مصروفیات ہیں مگرحکومت جہاں اقدامات کرے گی وہاں شکرگزار بھی ہوں۔

پیپلز پارٹی میری جماعت ہے اوراس کی بحالی میری ذمہ داری ہے، سیاسی آدمی غیر سیاسی نہیں ہو سکتا، موجودہ حالات میں عوام مشکلات میں ہیں لیکن ہم سب کو ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top