چولستان، فصل میں داخل ہونے پر زمیندار نے دواونٹنیوں کو کلہاڑیاں مارمارکرہلاک کردیا

چولستان، فصل میں داخل ہونے پر زمیندار نے دواونٹنیوں کو کلہاڑیاں مارمارکرہلاک کردیا


رحیم یار خان: چولستان کے علاقے ہیڈ فرید میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طورپرفصلوں میں داخل ہونے پر مقامی زمینداراوراس کے ساتھیوں نے دو بے زبان اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار سے مارڈالا۔

متاثرہ شخص عبد الخالق کے مطابق اس کی اونٹنیاں چراگاہ سے نکل کرایک بااثرزمیندارکی فصل میں داخل ہوگئیں، جس پرمشتعل ہوکرملزمان نے بے رحمی سے جانوروں کو قتل کردیا، واقعہ تین روز قبل پیش آیا۔

کراچی: وکیل کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج، 7 ملزمان نامزد

پولیس ترجمان کے مطابق 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تمام ملزمان نے قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

علاقہ مکینوں اورجانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کوسخت سزا دی جائے اورجانوروں کے تحفظ کے لئے مؤثر قانون سازی کی جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top