چنیوٹ کےعلاقے چناب نگرمیں سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو 49 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
رحیم یار خان، کچے کے علاقے میں آپریشن، 13 مغوی مزدور بازیاب
دوسری جانب چکوال میں مینگن روڈ اور بون روڈ سدوال موڑ کے قریب دو الگ الگ پولیس مقابلے ہوئے، جن میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو فرارہوگئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔