ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، سیلابی ریلے کے اطراف سے دیہات سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے، ہیڈسلیمانکی پر پانی بڑھ رہا ہے ،شام تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔
سیلابی ریلے مزید آبادیوں میں داخل ، مختلف شہروں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی
انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو ستلج اور چناب کا پانی مل جائے گا، تریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ہو گیا ہے۔
عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ سیلاب سے اب تک 20 لاکھ آبادی متاثر ہوچکی ہے ، 2200 دیہات زیر آب آئے ہوئے ہیں ، ریسکیوا ٓپریشن میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کو اسکولوں میں منتقل کرنے کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ کل تک راوی اور چناب کا پانی ہیڈ محمد والہ اور ملتان کو ٹچ کرے گا ، ہیڈ محمد والہ اور شیرشاہ بریج پر مشکل آ سکتی ہے، سب سے پہلے آبادیوں اور لوگوں کی جان بچانا ہے ، ملتان میں بھی جو ضروری فیصلے ہوں گے وہ ڈائریکشن آ چکی ہے۔