پی ڈی ایم اے پنجاب نے سانحہ سوات کے پیشِ نظر فلیش فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرزکوخصوصی مراسلہ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں بادل برس پڑے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ولنرایبل مقامات پر ایمرجنسی انتظامات، ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس، دوا اور امدادی عملہ پیشگی تعینات کیا جائے۔
دریاؤں، نہروں اوربرساتی نالوں میں نہانے پردفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرتمام اداروں کو مون سون سیزن کے پیش نظر الرٹ رہنے، مقامی میڈیا و مساجد کے ذریعے آگاہی مہم چلانے اور پکنک پوائنٹس پر وارننگ سائن بورڈزلگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔