ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک ہزار 769 موضع جات زیر آب ہیں ، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سیلابی ریلہ خانیوال پہنچے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پرسیلابی صورتحال ہے ، تمام ادارے الرٹ ہیں، متاثرہ اضلاع میں 87 ریلیف اور 48 میڈیکل کیمپس قائم ہیں۔
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، سیکڑوں بستیاں ڈوب گئیں ، ہزاروں افراد بے گھر ، مواصلات کا نظام درہم برہم
انہوں نے کہا کہ تریموں ہیڈ ورکس کی گنجائش 8 لاکھ 35 ہزار ہے، دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پرسیلابی ریلے کا بہاؤ جاری ہے، سلطان باہو پُل پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریواز پُل کی کیپسٹی 6 لاکھ ہے، پانی کا بہائو زیادہ ہونے پر جھنگ شہر کو بچانے کیلئے رواز پل کو توڑنا ہو گا۔