اسلام آباد: صدر مملکت کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ایوانِ صدر میں منعقد ہوا، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سردار جاوید ایوب نے کہا کہ آج ایوانِ صدر میں پارٹی سے متعلق دو اجلاس ہوئے جن میں چوہدری یاسین سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
پیپلزپارٹی رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ن لیگ وفاق میں حکومت کا حصہ ہے، اس لیے آزاد کشمیر میں کابینہ میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی جلد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔
