پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی، گورنر پنجاب

پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرکا لاہوراور ساہیوال ڈویژن کے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، کارکنوں سے مصافحہ اورخیریت دریافت کی۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے کہا ہے کہ پارٹی قیادت پیپلزپارٹی کو لاہور سمیت صوبے بھر میں مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

پانی کی تقسیم پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ ہے، شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی، پیپلز پارٹی ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، بلاول بھٹو کو وزیراعظم  بنانے کیلئے ہمیں انتھک محنت کی ضرورت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top