اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے نظام ٹھیک نہیں تو وہ جمہوریت کے لیے لڑائی لڑے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے چناب میں بہت زیادہ پانی ہے۔ اور سیالکوٹ میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹیوں سے مستعفی ہو کر بڑی غلطی کر رہی ہے۔ اور اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے نظام ٹھیک نہیں تو جمہوریت کے لیے لڑائی لڑے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کر دی
ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کو بھی حالات بہتر کرنے چاہئیں۔ ہم تو حکومت نہیں۔ بلکہ ہم وائس چیئرمین ہیں۔ بیوروکریسی کو بھی توشہ خانہ کا حصہ بننا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پولیٹیکل فورسز سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اور سیاسی مذاکرات بالکل بند نہیں ہونے چاہئیں۔