پی ٹی آئی کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بڑے جلسے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات بحال کر دی گئی ہیں۔ اور انہیں اخبار و کتابیں بھی دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تین ماہ بعد ملاقات ہونا خوشی کی بات ہے۔ اور اس طرح ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ میں ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ستمبر میں ہم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں ملکی حالات اور پارٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ دیا ہی نہیں تھا تو منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ کیسا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top