پی ٹی آئی کا ملک کو لیبیا اور افغانستان بنانے کا منصوبہ تھا، بیرسٹر ظفر اللہ خان

پی ٹی آئی کا ملک کو لیبیا اور افغانستان بنانے کا منصوبہ تھا، بیرسٹر ظفر اللہ خان


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک کو لیبیا اور افغانستان بنانے کا منصوبہ تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی غیر سیاسی جماعت تھی۔ انہوں نے ہر شے کو تہس نہس کیا۔ تشدد کے رویئے کا یہی انجام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو بغاوت کی کوشش کی۔ ان کا ملک کو لیبیا اور افغانستان بنانے کا منصوبہ تھا۔

بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہت اچھا پیغام دیا گیا کہ معافی تلافی کر لو اور آگے بڑھو۔ لیکن بانی پی ٹی آئی بضد ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑنا۔ تاہم جو لوگ 9 مئی کے واقعے پر معافی مانگتے ہیں، انہیں معاف کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چار بندوں کو نہیں نکال سکتے۔ سیاسی لوگ آگے لائیں اور سیاسی عمل کا حصہ بنیں۔ تاکہ بات چیت کریں۔ آگے بڑھیں ورنہ سب کچھ تتر بتر ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2 سال سڑکوں پر کھڑے ہو کر گالیاں نکالیں۔ 9 مئی کو پورے ملک میں 450 مقامات پر حملے کیے گئے۔ تاہم 9 مئی کے مقدمات میں سزا ہونے والوں کو اپیل کا حق ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top