پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہراساں کرنے کا ہتھیار ہے، خرم دستگیر

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہراساں کرنے کا ہتھیار ہے، خرم دستگیر


اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہراساں کرنے کا ایک ہتھیار بن چکا ہے، صحافیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیرنے کہا کہ ہم سیاسی مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر 15 دن تفصیلی بحث ہوئی۔

وزیراعظم سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنیات و لاجسٹکس میں 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

مصطفیٰ نوازکھوکھر نے رائے دی کہ اگرکوئی سخت سوال کرتا ہے تواس کا جواب دینا بھی سیاسی ذمہ داری ہے، غیررسمی مشاورت کبھی بھی کسی قانونی فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاست اورصحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے جڑے رہے ہیں، صحافی کو ہراساں کرنے پرمعافی مانگی جانی چاہئے، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی صحافی پرتشدد نہیں کیا۔

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب کیمرے کی آنکھ کے بغیر ممکن نہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی انتخابات مثالی نہیں رہے لیکن ہم جمہوریت کی بہتری کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

تمام رہنماؤں نے آزادی صحافت اوراختلافِ رائے کے احترام کو جمہوریت کا بنیادی ستون قراردیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top