وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے 5 اگست کی تیاریاں کرے پھر ہم اپنی تیایاں کریں گے۔
انہوں نے یہ بات وزارت داخلہ میں بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ایف سی کو بی کلاس فورس سمجھا جاتا تھا،ایف سی کی مراعات، تنخواہوں اور شہدا پیکج میں اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 10 دنوں میں 3لاکھ افغانیوں کو ملک سے باہر نکالا،ہم صرف افغانیوں کو نہیں نکال رہےہر وہ شخص جس کے پاس ویزا نہیں ہوگا اس کو ملک بدر کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فلائی اور سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید کی جارہی ہے،کچھ لوگوں کو ہمارے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے،فلائی اوور کے اسٹرکچر میں کوئی مسئلہ ہو تو ہم ذمہ دار ہیں۔سوئی گیس والوں نے رات کو اچانک کھدائی کی، بارش کی وجہ سے سڑک نہیں بیٹھی۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ بارش کے باجود اسلام آباد میں کہیں پانی کھڑا نہیں ہوا،اگلے میگا ترقیاتی پراجیکٹ 30دنوں سے بھی کم عرصے میں بناؤں گا۔اسلام آباد میں گرین ایریا میں اضافہ کروں گا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری امور کو 100 فیصد ای آفس پر منتقل کرنے کا فیصلہ
کیا ڈونلڈ ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات میں بانی سے پی ٹی آئی سے متعلق بات چیت ہوئی اس سوال جواب میں بولے کہ کچھ چیزوں پر خاموش رہنا چاہئے میں اس پر بات نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر کو ہٹائے جانے کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیا گیا ایسا کچھ نہیں،اللہ آصف علی زرداری کو زندگی دے، صدر اپنی مدت پوری کریں۔
انہوں نے کہا کہ 40 ہزار زائرین کے غائب ہونے والی بات میں کوئی صداقت نہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نے اہم کردار ادا کیا، اسرائیل کے ساتھ ہمارا براہ راست کوئی رابطہ نہیں تھا۔