پی ٹی آئی نے حکومتی دعوت قبول کر لی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی نے حکومتی دعوت قبول کر لی، شیخ وقاص اکرم


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اور کل ہماری مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اجلاس کی پیشرفت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جائے گا۔ اور سول نافرمانی تحریک مؤخر یا منسوخ کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اور کل ہماری مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی کمیٹی کا اعلان خوش آئند ، مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں ، بیرسٹر گوہر

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امید ہے کل حکومتی کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اور کل کے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا مکمل احوال بانی پی ٹی آئی کو بتایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل کی حکمت عملی کا تعین کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top