پی ٹی آئی میں 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

پی ٹی آئی میں 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہے، ندیم افضل چن کا دعویٰ


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہے۔ اور پی ٹی آئی کے اندر ایک واضح تناؤ موجود ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کی۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان تناؤ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بننا نیک شگون ہے۔ محمود خان اچکزئی کے نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں۔ اور ہم نیک نیتی کے ساتھ چاہتے ہیں کہ یہ نظام چلے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور وفاق کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر 2 طرح کی سوچ پائی جاتی ہیں۔ ایک سوچ حکومت سے جانے اور دوسری حکومت میں رہنے والی قسم ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک واضح تناؤ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس وقت لڑائی بانی کی رہائی کے حوالے سے ہے۔ اور بانی سے نہ ملنے دینے کے خرم دستگیر کے مؤقف میں وزن نہیں۔ جب نواز شریف جیل میں تھے تب ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔ اور اگر ایک لیڈر قید میں ہے تو ملاقات کروانے میں کیا حرج ہے۔ ہمیں اپنی سیاسی روایات میں بہتری لانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ایک بار پھر مستعفیٰ ہونے سے انکار

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو صحت اور تعلیم میں اصلاحات کرنی چاہیے۔ اور خیبر پختونخوا کے اندر انتظامی حوالے سے بہت غیر سنجیدگی پائی جاتی ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت آزادی میسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف یہی رہا کہ کسان کو گندم کی نقل و حرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اور تمام صوبوں کے کسان کو آزادی ہو کہ وہ جہاں چاہے گندم بیچے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top