پی ٹی آئی میں اختلافات برقرار، سینیٹ ٹکٹوں پر مذاکرات بے نتیجہ

پی ٹی آئی میں اختلافات برقرار، سینیٹ ٹکٹوں پر مذاکرات بے نتیجہ


پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سینیٹ کے ناراض امیدواروں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان کسی نکتے پراتفاق نہ ہو سکا اور مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیے گئے۔

فہرست پر نظرثانی نہ ہوئی تو سینٹ الیکشن کے دن اسمبلی کا گھیرائو کرینگے ، پی ٹی آئی پشاور

سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونیوالے اختلافات کے باعث پارٹی میں تناؤ برقرار ہے، پارٹی قیادت نے سینیٹ امیدواروں کے حتمی فیصلے کا اختیار پولیٹیکل کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جو آئندہ چند روز میں اپنی سفارشات دیگی۔

ناراض امیدواروں نے واضح کیا ہے کہ وہ پولیٹیکل کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی اپنا حتمی مؤقف سامنے لائیں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق مفاہمت کی کوششیں جاری رہیں گی تاکہ تنظیمی اتحاد برقرار رکھا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top