پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ اسیر رکن اسمبلی حاجی امتیاز قومی اسمبلی پہنچ گئے۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے ، حاجی امتیاز کو پروڈکشن آڈر کے تحت قومی اسمبلی لایا گیا جہاں وہ اپنی والدہ سے ملکر آبدیدہ ہوگئے۔
اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
خیال رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے تھے۔یہ آرڈر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ہی جاری کئے گئے ہیں، سپیکر سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
حاجی امتیاز وڑائچ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں ہیں، سپیکر نے پنجاب پولیس کو امتیاز وڑائچ کو 26 اگست سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔