پی ٹی آئی اس حد تک جا چکی کہ قاسم اور سلیمان کو دہشتگردی کا نشانہ بنوانا چاہتے ہیں،فیصل واوڈا – ہم نیوز

پی ٹی آئی اس حد تک جا چکی کہ قاسم اور سلیمان کو دہشتگردی کا نشانہ بنوانا چاہتے ہیں،فیصل واوڈا – ہم نیوز


سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کمپرمائزڈ جماعت ہے، یہ جماعت اس حد تک جا چکی کہ قاسم اور سلیمان کو دہشتگردی کا نشانہ بنوانا چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معافی کے حوالے سے آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں گے ؟ کیا اعتراف جرم کرینگے؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا، جنگ بھی جیتی۔

گرفتار کرنے سے ملک آگے بڑھے گا تو سب کو گرفتار کریں،سینیٹرفیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ این ایف سی پر نظر ثانی کرنی ہے تو اس میں کسی کو تکلیف کیوں ہے؟  میں نے 10 سال پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں لوگ سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

بولے کہ شاہ محمود قریشی اپنے دور کے اچھے وزیر خارجہ رہے ہیں،ان کے بطور وزیر خارجہ دور کی اچھی چیزیں دکھائیں۔ پی ٹی آئی قیادت میں کس سے بات کریں؟سب کمپرومائزڈ ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top