پی ای سی ایچ ایس میں دفتر زیرِآب، 30 افراد ریسکیو، شارع فیصل انڈرپاس بند

پی ای سی ایچ ایس میں دفتر زیرِآب، 30 افراد ریسکیو، شارع فیصل انڈرپاس بند


کراچی میں مسلسل بارشوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں اور تجارتی عمارتوں میں پانی بھر جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں واقع ایک کال سینٹرکا دفتر زیرِآب آ گیا، جہاں پھنسے 30 افراد کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔

کراچی میں طوفانی بارش ،پی آئی اے کا آپریشن متاثر

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پرٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کشتیوں اورحفاظتی آلات کی مدد سے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔

ادھر ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پرڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جانے والا انڈرپاس مکمل طور پر پانی سے بھرچکا ہے، ٹریفک معطل کردی گئی ہے، شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہرکے کئی علاقوں میں پانی نکالنے کا عمل جاری ہے تاہم مسلسل بارشوں اورنکاسی کے ناقص نظام کے باعث صورتِ حال سنگین بنی ہوئی ہے۔ شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اوراحتیاطی تدابیراختیار کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top