پی ایس ایل کا اگلا سیزن اپریل اور مئی میں کرانے پر غور

پی ایس ایل کا اگلا سیزن اپریل اور مئی میں کرانے پر غور


پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کرانے پر غور کر رہی ہے، اگلے سیزن میں دو اضافی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔

پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی کرکٹ لیگ کی 10 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز ہو گی۔

 ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز شیڈول ہے ، اس کے بعد پاکستان ٹیم بنگلہ دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز کھیلے گی۔

ایشیا کپ میں فلاپ صائم ایوب کا بیٹ قائداعظم ٹرافی میں چل پڑا

اس کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز بھی شیڈول ہے۔ اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ  آئندہ سال اپریل اور مئی میں دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل کراناچاہتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top