پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کی جانب پہلی براہ راست پرواز پیر کے روز پیرس کے معروف چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی۔
پرواز کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پرایک مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے پی آئی اے کے نمائندوں اور فرانسیسی ایئرپورٹ حکام نے شرکت کی۔
پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی مالیاتی اسکیم کی منظوری
استقبالیہ تقریب کے دوران مہمانوں کو پاکستانی ثقافت اورمہمان نوازی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا، دورانِ پرواز مسافروں کی خوشنودی کیلئے خصوصی قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا، جس میں کامیاب مسافروں کو موبائل فون بطورانعام دیے گئے۔
پی آئی اے اس وقت اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جبکہ اب لاہور سے بھی ہفتہ وارایک پروازکا اضافہ کردیا گیا ہے۔