پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج

پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج


ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوزاپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پرسوشل میڈیا پرجعلی ویڈیوزاپلوڈ کرنیوالوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔

بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت ، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اورنازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشاراوراداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے، ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top