پیپلز پارٹی کے ارکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔
واک آئوٹ سے قبل پی پی کے رہنما نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سیلابی صورتحال ہے ،زرعی اراضی ڈوبی ہوئی ہے، کچھ دنوں سے غیر مناسب بیانات آ رہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر دکھ ہوا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہمارا پانی، اس بات کا کیا مطلب ہے؟۔
دسمبر تک ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں ، حالات ایسے رہے تو اپوزیشن بینچ پر چلے جائیں گے ، ہمیں کرسیاں اوروزارتیں نہیں چاہئیں۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے بڑے اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کر لیں گے۔ پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے۔ سیاست میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ، سرمایہ کاری کی دعوت
پوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ خوش نہ ہوں، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی، اتحاد جاری رہے گا۔
اعظم نذیر نے طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری کو پی پی اراکین کو منانے بھیج دیا ، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔