پیٹرول 1 روپے مہنگا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

پیٹرول 1 روپے مہنگا ،ڈیزل کی قیمت برقرار


حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت روپے 64 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

دوسری طرف اوگرا نےجون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی جبکہ جون کے مہینے کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقررکی گئی۔

اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا،فی کلو قیمت میں 4.62 روپے کمی کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top