پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان


یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

جنگ کے مطابق تیل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل قیمت تقریباً 2 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم

دوسری جانب چند روز پہلے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور پنجاب میں بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اور وزیر اعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔

بجلی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔ اور بجلی قیمتوں کو کم کر کے معیشت کو مزید مستحکم کریں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا ویژن ہے۔ اور سحر وافطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ سولر سسٹم پر نئے کنکشن کو گراس میٹرنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ اور گرڈ پر 3 سے 4 ہزار ارب قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سولر سسٹم کنکشن میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top