ملک میں 16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
انڈسٹری کی ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے 54 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 4 روپے 79 پیسے فی لیٹربڑھ سکتی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل کرنسی کے تجرباتی مرحلے کا آغاز
اوگرا کی جانب سے حتمی ورکنگ پندرہ ستمبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی جائے گی، واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے اور حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔