پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس، جواب طلب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس، جواب طلب


لاہور: عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز

وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے اب تک قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق کوئی جواب داخل نہیں کرایا جو شفافیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top