پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور

پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور


پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،دوسری مرتبہ جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، ٹینک اور کنٹینرز ضبط ہونگے۔

سونے کی قیمت میں200 روپے فی تولہ کمی

متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈی سی کی ہدایات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہونگے،بغیر لائسنس فروخت اور پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے لیے لائسنس لینا لازمی ہوگا،لائسنس کی تجدید کے بغیر پیٹرولیم مرکز بند اور آلات و مشینری قبضے میں لیے جائینگے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

لائسنس کی تجدید کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،سیل شدہ آلات اور سامان کے استعمال پر 10 کروڑ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوگا،ضبط شدہ آلات کی کسٹم ایکٹ کے تحت نیلامی ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top