ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایف ای ایم میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل، اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔
موقر قومی اخبار کے مطابق اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لئے استعمال ہو گا۔ یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔
قومی حکومت بنانے کی طرف جانا پڑے گا تاکہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے،فوادچودھری
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔
پلان کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 2سال سے بانی کو جیل بند کروایا ہوا ہے،فیصل واوڈا
اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔
واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا۔