پیسکو نے بغیر نوٹس محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سمیت کئی محکموں کی بجلی کاٹ دی

پیسکو نے بغیر نوٹس محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سمیت کئی محکموں کی بجلی کاٹ دی


پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بغیر نوٹس محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا سمیت کئی محکموں کی بجلی کاٹ دی ہے۔

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل ایک کروڑ روپے بجلی بل ادا کرچکے ہیں،سابقہ فاٹا سیکریٹریٹ میں قائم کئی محکموں کے دفاتر 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 460 روپےکی کمی

بجلی کی بندش سے اطلاعات، معدنیات اور صحت سمیت کئی محکموں کا نظام متاثر ہو رہا ہے ،کئی بار رابطے کے باوجود پیسکو حکام بجلی بحال نہیں کررہے۔

دوسری جانب محکموں کے دفاتر کی بجلی کاٹنے کے معاملے پر ترجمان پیسکو مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top