پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
جولائی 2025:پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6.42فیصد اضافہ
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اوگرا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا ، وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔