پنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، سعود اور رضوان کی سنچریاں

پنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، سعود اور رضوان کی سنچریاں


بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، نائب کپتان سعود شکیل اور محمد رضوان نے سنچریاں جڑ دیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاک بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مایوس کُن کارکردگی کے بات پاکستانی مڈل آرڈر جم گئے۔ دوسرے روز سعود شکیل اور محمد رضوان نے 224 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

سعود شکیل اور محمد رضوان دونوں نے اپنے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ سعود شکیل 141 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند کا شکار ہوئے۔ محمد رضوان 150 رنز بنا کر کریز پر موجود ہے۔

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل

پاکستانی ٹیم 5 وکٹون کے نقصان پر اس وقت 395 رنز بنا چکی ہے جبکہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا کریز پر مووجود ہیں۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان شان مسعود 6 رنز، بابر اعظم صفر، عبداللہ شفیق 2 اور صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top