پنشن میں اضافہ کر دیا گیا

پنشن میں اضافہ کر دیا گیا


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافہ کرتے ہوئے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے مقرر کر دی۔

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز کو بقایا جات سمیت ادائیگی کی جائے گی۔ ای او بی آئی ماہانہ پنشن کی مد میں 10 ارب روپے جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

طویل سروس رکھنے والے پنشنرز اب 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ غیر رسمی شعبے، گھریلو ملازمین اور زرعی مزدوروں کو ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top