پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری – ہم نیوز

پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری – ہم نیوز


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا کہ تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں جب کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان اپنے تمام اقدامات موسم کی پیش گوئی اور ہدایات کے مطابق سر انجام دیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری رہے گی، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top