پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسموگ اور دُھند کے ڈیرے

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسموگ اور دُھند کے ڈیرے


لاہور: پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند اور اسموگ کی شدت برقرار ہے۔ رات گئے موٹروے کے مختلف حصوں کو بند کر دیا گیا۔

لاہور، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹریفک حادثات کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

موٹروے ایم 2 کو شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔ جبکہ موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو بھی دھند اور اسموگ کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم 2 کو اسلام آباد سے کوٹ مومن تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔ جبکہ لاہور کی جانب جانے والی ٹریفک کو بھی اسموگ اور دھند کی وجہ سے بند کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top