پنجاب میں آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقررکردی گئی جبکہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہوگی۔روٹی 14 روپے کی ہی ملے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کردی ،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہوگی۔
بلوچستان حکومت کا عید میلادالنبی ﷺ پر صوبے میں 2روزہ عام تعطیل کا اعلان
صوبے میں روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے،سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ اگلے ہفتے تک روٹی کی قیمت بڑھا دی جائے گی۔
آئی فون 17، لانچنگ کب؟ ملے گا کب؟ قیمت کیا؟
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائن اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں۔
سادہ روٹی کی سرکاری قیمت اس وقت 14 روہے ہے، جبکہ نان کی سرکاری قیمت پچیس روہے ہے۔دوسری جانب بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مریم نواز کا ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر اظہار اطمینان
گندم اور آٹے کی طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے اور گندم کی ترسیل پر پابندی نے بھی باقی صوبوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
کراچی میں کچھ دنوں کے دوران ہی 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے، کراچی میں گندم کی سو کلو گرام کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہوچکی ہے، شہر قائد میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔