پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت


پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دیتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری اورفری مارکیٹ و ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت گندم کٹائی سے قبل کی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا،گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو شاباش اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مختلف شہروں کیلئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری

مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ہزار ٹریکٹر مفت دئیے گئے،کسان ہمارے بھائی ہیں ،مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش ہونے سے قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی ہونے سے گندم کی قیمت 2865 سے کم ہو کر 2460 روپے ہوگئی۔

ایلون مسک جلد حکومتی کردار سے دستبردار ہوں گے ،امریکی اخبار

صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے کمی سے 1450 تا 1500 روپے ہوگئی،پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد شروع ہوگی جس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200 تا 2300 روپے ہونے کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top