لاہور سمیت پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی کسان کو کھیتوں میں فصلوں کے بعد باقیات جلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی تحفظ ماحولیات نے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے جو ایم ون، ٹو، تھری اور فورسے ملحقہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی مسلسل نگرانی کرے گا۔
شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اورسرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ قصورمیں سرہالی کلاں، پتوکی اورگردونواح کے علاقوں میں دو ٹیمیں خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گی خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیمیں فوری کارروائی کریں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فصلوں کو جلانے سے ماحولیاتی آلودگی، اسموگ اور صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
اس ضمن میں کسانوں کو نقصانات سے آگاہ کرنے اور متبادل طریقوں کے استعمال کی ترغیب دینے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
سونا آج پھر مہنگا ہو گیا، قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 900 کی سطح پر پہنچ گئی
محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل اورتمام ڈپٹی کمشنرزکوکوآرڈی نیشن کے لیے خصوصی نوٹیفکیشن ارسال کردیا گیا ہے تاکہ کارروائی مؤثراورمربوط اندازمیں عمل میں لائی جا سکے۔