پنجاب میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاپانی ٹیکنالوجی پنجاب میں واٹر فلٹریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے استعمال میں لائے جائی گی،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے واٹر فلٹریشن اور ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔
پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہو جائے گی،فچ کی پیشگوئی
مریم نواز نے اساہی کو، یوکوہاما، کانا گاوا، وا شیماکو اور ہوڈوگاوا کو کے واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز کا معائنہ کیا،انہیں جاپان کے شہروں میں صفائی ستھرائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،یوکوہاما کی ماحولیاتی اور شہری ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کریں گے۔