پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل


پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے تدریسی اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان اوقات کار school timing کا نفاذ کر دیا گیا ہے، یہ اوقات 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے، یہ فیصلہ طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنے اور تدریسی عمل کو موثر انداز میں جاری رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظ درسگاہ‘‘ کے ٹرانسجینڈر طالبعلم کی انٹرمیڈیٹ میں شاندار کامیابی

نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ بج کر 45 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز اسکولوں میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

لڑکیوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو 12 بج کر 15 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی۔

ڈبل شفٹ نظام والے اسکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ صبح 8 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گی اور 12 بج کر 45 منٹ پر ختم ہو گی، جمعہ کے روز شفٹ ساڑھے بارہ بجے ختم ہو گی۔

لڑکوں کے لئے دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو کلاسیں دو بجے شروع ہوں گی اور پانچ بجے چھٹی ہو گی۔

خیبر پختونخوا ، ایس ایس ٹی کی 1581 آسامیوں کیلئے ایک لاکھ ، 85 ہزار امیدوار میدان میں

لڑکیوں کے ڈبل شفٹ اسکولز میں صبح کی شفٹ پیر تا جمعرات 8 بج کر 30 پر شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ کو ختم ہو گی، جمعہ کو شفٹ 12 بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔

لڑکیوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک بارہ بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گی اور 4 بج کر 45 منٹ پر ختم ہو گی، جمعہ کو کلاسیں 1 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو کر 4 بج کر 45 منٹ تک جاری رہیں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top