پنجاب میں دریائی سیلاب پورا گاؤں نگل گیا

پنجاب میں دریائی سیلاب پورا گاؤں نگل گیا


دریائے ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تباہی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاک پتن میں دریائے ستلج کی وجہ سے شدید زمینی کٹاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں گاؤں سوڈا مکمل طور پر دریا بُرد ہو چکا ہے جبکہ چک باقر کے کم از کم 50 گھر بھی کٹاؤ کی زد میں آکر متاثر ہو گئے ہیں۔

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ادھر جلال پور پیر والا شہر اور اس سے ملحقہ درجنوں بستیوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے، جبکہ نوراجہ بھٹہ کے مقام پر حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کا کام جاری ہے۔

موٹروے 13ویں روز بھی بند

موٹروے پولیس کے مطابق سیلابی صورت حال کے باعث ایم 5 موٹر وے کا  ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک کا حصہ  تیرہویں روز بھی بند ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حصے کو کھولنے کے لیے پانی کے اترنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے۔

ٹھٹہ اور سجاولکے درمیانی پل پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے کچے کے 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین بارے پالیسی بدلنے کا مطالبہ

سیلابی پانی سے درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، اور متاثرہ مکینوں نے حفاظتی بندوں پر پناہلینا شروع کر دی ہے۔

مٹیاری اور سعید آباد کے کچے کے علاقے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں، جبکہ زیرِ آب آنے والے علاقوں میں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top