پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ


پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی

ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیوں کیلئے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا جائے گا، صرف وہی گاڑیاں چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پورا اتریں گی۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ای پی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازم ہے، ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ضبط بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر ڈٹ گئے، استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ

صوبے میں آلودگی کے خلاف سخت ترین مہم لاہور سے شروع کر دی گئی ہے، ڈی جی ماحولیات نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں ورنہ گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top