پنجاب میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، پولیس

پنجاب میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، پولیس


پنجاب پولیس(punjab police) کا کہنا ہے کہ صوبے میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں ،سوشل میڈیا پر گردش آڈیو جھوٹ اور شرپسندی پر مبنی ہے ،پنجاب پولیس نے کسی خصوصی ہدایت کا اجرا نہیں کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق معمول کے ناکے تمام شہریوں کے لیے یکساں ہیں ،پنجاب پولیس امتیاز نہیں، قانون کی برابری پر یقین رکھتی ہے،آزاد کشمیر کے شہریوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہو رہی۔

ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کیخلاف درخواست، اداروں سے رپورٹ طلب

جعلی آڈیو اور افواہوں کا مقصد عوام میں انتشار پھیلانا ہے،شہری مصدقہ معلومات کیلئے صرف آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں،کسی شکایت یا مسئلے کی صورت میں فوراً 15 پر کال کریں،افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

افواہیں عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں،صوبے میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے،پولیس کی کارروائیاں قانون کے مطابق اور سب کیلئے یکساں ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top