لاہور: پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز (پی ایس سی اے) نے مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی کا اعلان کر دیا۔
پی ایس سی اے لاہور نے مختلف اہم عہدوں کے لیے ہنرمند، محنتی اور پرجوش افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کوئی بھی ایسا شخص جو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت رکھتا ہے۔ اور ایک محفوظ، ترقی یافتہ پانجاب کے قیام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو اس کے لیے یہ خاص موقع ہے۔
اعلان کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی جدید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ تاکہ عوام کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اور عوامی خدمات میں معیار کو بلند کیا جا سکے۔
جن اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں ڈیٹا سائنس کے لیے ایگزیکٹو آفیسر، انفارمیشن اینڈ ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے ایگزیکٹو آفیسر، جی آئی ایس میں ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ کے لیے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر اور قانون کے لیے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تمام عہدے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہیں۔ اور ان میں کام کرنے والوں کو پیشہ ورانہ ماحول اور بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مزید الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کل ہو گا
مذکورہ عہدوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست آن لائن فارم کے ذریع جمع کروا سکتے ہیں۔ اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 ہے۔ جبکہ درخواست جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ psca.gop.pk/career کے ذریعے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔