لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کے چیک 17 اکتوبر سے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دی گئی، جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کومالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اورمعمولی معذوری کی صورت میں 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پکا گھرمکمل گرنے پر10 لاکھ، جزوی نقصان کی صورت میں 3 لاکھ، کچا گھرمکمل تباہ ہونے پر5 لاکھ اورجزوی طور پرگرنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے مویشی کے نقصان پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 19 اکتوبرکو ہونگے
وزیراعلیٰ مریم نوازنے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امدادی رقوم کی تقسیم شفاف اور میرٹ کی بنیاد پرکی جائے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کوتنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی مکمل بحالی تک حکومت ساتھ دے گی، اجلاس میں صوبائی وزراء اوراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔