پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں کثرتِ رائے سے گزشتہ روز منظور ہوا۔

اس بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد نمائندے کے پاس ہوگی۔

9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو دس دس سال کی سزا

اس سے پہلے صدارت وزیر صنعت و تجارت یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہے، نئے ارکان میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہیں۔

ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سلیم حیدر دیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top