پنجاب حکومت نے کمی کا قدم اٹھایا تو باقی حکومتیں بھی ریلیف فراہم کر سکتی ہیں، عطاتارڑ – ہم نیوز

پنجاب حکومت نے کمی کا قدم اٹھایا تو باقی حکومتیں بھی ریلیف فراہم کر سکتی ہیں، عطاتارڑ – ہم نیوز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی قیمتوں میں کمی کا قدم اٹھایا ہے تو باقی حکومتیں بھی اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کر سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، اس وقت بجلی بلوں کو لے کر پورے ملک میں بحث و مباحثہ شروع کیا گیا ، ہماری حکومت کی پہلے دن سے ترجیح تھی کہ بجلی بلوں میں کمی کی جائے اورہم عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ہی امریکا کے اگلے صدر ہونگے، معروف نجومی کی پیشگوئی

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں 200یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا ہے ، ہماری حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے نکال کر عوام کو  جون ، جولائی اور اگست کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے فنڈ سے 45ارب روپے نکال کر عوام کوریلیف دیا اور تمام حکومتوں کے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ وہ صوبے کے عوام کو مزید ریلیف بھی دے سکتے ہیں ، پنجاب حکومت نے بجلی قیمتوں میں کمی کا قدم اٹھایا ہے تو باقی حکومتیں بھی ریلیف فراہم کر سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھاسندھ حکومت ، حافظ نعیم اور دیگر بھی پنجاب حکومت کے قدم کو سراہیں گے، اس وقت تمام صوبے سے بہترین کارکردگی وزیراعلی پنجاب کی ہے ، مریم نواز پنجاب میں بہت اچھا کام کر رہی ہیں ، بجلی بلوں پر ریلیف وفاق حکومت کا اپنا ایک قد م تھا جسے سراہنا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں، شیرافضل مروت

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14اگست کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کو تحفہ دیا ، مہنگائی پچھلے سال کے مقابلے میں 11فیصد پر آگئی اس میں ابھی مزید بھی کمی ہو گی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں ان اقدامات کو سراہیں اور اس ماڈل کو اپنائیں ، بجلی بلوں کے حوالے سے دیر پا حل نکالا جا سکتا ہے ، ڈسکوز کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے ، ٹاسک فورس آئی پی پیز اور دیگر بجلی کے معاملات کو بھی دیکھ رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top