پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے 9 افراد جاں بحق، 62 زخمی

پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے 9 افراد جاں بحق، 62 زخمی


پنجاب بھر میں شدید بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 62 زخمی ہو گئے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقے لاہور، بہاولنگر، اوکاڑہ، پاکپتن، مظفر گڑھ اور چکری رہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق لاہورکے بند روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے جبکہ مانگا منڈی میں چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوئے۔

ملک میں 15سے 17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

بہاولنگر کے رشید کوٹ علاقے میں مدرسے کی چھت گرنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے اوراستاد سمیت 12 بچے زخمی ہوئے، چکری انٹرچینج پر بارش کے دوران بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔

اوکاڑہ میں ہیڈ سلیمانکی روڈ پرآسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، دیپالپوراورساہیوال سمیت دیگرشہروں میں چھتیں گرنے اوردیگرواقعات میں متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزمیں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top